اوم پوری کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

ہفتہ 6 جنوری 2018 20:13

اوم پوری کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2018ء)بالی وڈ کے معروف آنجہانی اداکار اوم پوری کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔اوم پوری تھیٹر کے اداکار تھے اور فلم نگری میں آنے سے قبل ہی تھیٹر کے کئی ڈرامے کرچکے تھے۔ انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1980 میں کیا اور کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

ان کی سپر ہٹ فلموں میں ’اروہن‘، ’اردھ ستیا‘، گھائل‘، ’رنگ دے بسنتی، ’چھپ چھپ کے‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جب کہ انہوں نے انگلش، پنجابی، مراٹھی اور پاکستانی فلم میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

اوم پوری کو ان کی بہترین اداکاری پر 2 بار نیشنل فلم ایوارڈز سمیت کئی فلمی ایوارڈز بھی دیئے گئے۔اوم پوری کی گزشتہ برس پراسرار موت واقع ہوئی اور وہ 6 جنوری کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جن کی موت کی خبر نے ہلچل مچادی تھی۔اوم پوری کے ملازمین کے مطابق وہ بیڈ روم سے ملحقہ کچن کے پاس مردہ حالت میں پائے گئے اور پولیس نے ان کی موت کو طبعی موت قرار دیا تھا لیکن سر پر گہرے زخم اور تشدد کے نشانات نے کئی شکوک و شبہات کو جنم دیا۔۔
وقت اشاعت : 06/01/2018 - 20:13:47