سلمان خان کو قتل کی دھمکی‘ جان کے خطرہ کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ

اتوار 7 جنوری 2018 13:31

جودھ پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جان کو خطرہ، بھارتی گینگسٹر نے قتل کی دھمکی دے دی، دبنگ خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ دبنگ خان کو قتل کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔سلمان خان جودھ پور کی عدالت میں کالے ہرن کے شکار کے کیس کی سماعت کیلئے گئے تھے، جہاں انہیں مقامی غنڈے نے پولیس حراست میں ہونے کے باوجود قتل کرنے کی دھمکی دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں سے آگاہ ہیں اور سلمان خان کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات کرلیے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/01/2018 - 13:31:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :