گلوکارعلی زمان کا دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے قر بانیوں سے آگاہی کیلئے امر یکہ میں مہم چلانے کا اعلان

پیر 8 جنوری 2018 19:13

گلوکارعلی زمان کا دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے قر بانیوں سے آگاہی کیلئے امر یکہ میں مہم چلانے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء) پاکستانی نژاد امر یکی گلوکارعلی زمان نے دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے قر بانیوں سے آگاہی کیلئے امر یکہ میں مہم چلانے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران علی زمان نے بتایا کہ 1999سے لیکر اب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اور عوام نے جو قر بانیاں دیں ہیں ان سے امر یکی عوام کو آگاہ کر نے کیلئے آئندہ ہفتے سے مہم شروع کر وں گا جس کیلئے پمفلٹ تقسیم کر نے کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیموں سے بھی ملاقاتیں اور رابطے کروں گا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب زیادہ قر بانیاں پاکستان نے دیں جن کی قدر کی جانی چاہیے ۔۔

وقت اشاعت : 08/01/2018 - 19:13:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :