سپریم کورٹ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی کیس میں ہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیدیا ،کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوادیا

پیر 8 جنوری 2018 23:00

سپریم کورٹ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی کیس میں ہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیدیا ،کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوادیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی کیس میں دائر اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اورکیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمہ کی جانب سے اپیل میں اٹھائے گئے تمام قانونی نکات کی روشنی میں کیس کی سماعت کرکے میرٹ پرفیصلہ سنایا جائے ، پیرکو جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عتیقہ اوڈھو کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے مقدمہ سے ملزمہ کا نام خارج کرنے کی درخواست خارج کر دی تھی، جس کے خلاف اپیل پر ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،جس کے خلاف ملزمہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
وقت اشاعت : 08/01/2018 - 23:00:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :