’’کل سے کریں گے ٹوٹل دھمال‘‘

منگل 9 جنوری 2018 13:25

’’کل سے کریں گے ٹوٹل دھمال‘‘
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء)بالی وڈاکار اجے دیوگن اپنی کامیاب فلم ' گول مال اگین' کی شاندار کامیابی سمیٹنے کے بعد اب ایک اور کامیڈی ڈرامہ فلم ' ٹوٹل دھمال' کی شوٹنگ کا آغاز کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے سماجی رابطہ اکائونٹ پر اجے نے لکھا ہی' کل سے کریں گے ٹوٹل دھمال'، اس فلم کی پروڈکشن کمار اور اشوک ٹھاکیریا کے ساتھ خود اجے بھی کررہے ہیں۔ فلم میں اجے کیساتھ ارشد وارثی؛ رتیش دیشمکھ، جاوید جعفری سمیت ماضی کی مشہور فلمی جوڑی انیل کپور اور مادھوری دکشت بھی برسوں بعد اکٹھے نظر آئیں گے۔ٹوٹل دھمال' سال 2011 کی فلم دھمال کی ' سیکوئل فلم ہے جسے رواں برس کے اختتام پر ریلیز کیاجائیگا۔

وقت اشاعت : 09/01/2018 - 13:25:02