گلوکارہ حمیراارشد نے خلع کی ڈگری واپس لینے کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا

منگل 9 جنوری 2018 17:19

گلوکارہ حمیراارشد نے خلع کی ڈگری واپس لینے کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء)گلوکارہ حمیراارشد نے اپنے گھر کو ٹوٹنے سے بچا نے کیلئے عدالت کی جانب سے جاری خلع کی ڈگری واپس لینے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا،گلوکارہ حمیراارشد نے فیملی کورٹ میں دائر درخواست میں خلع کا دعوی واپس لینے کی اجازت مانگی ہے، حمیرا ارشد نے صلح کی بناء پر گزشتہ برس دائر کیا جانے والا خلع کا دعویٰ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، درخواست میں گلوکارہ حمیراارشد نے بتایا کہ ان کی اپنے شوہر احمد بٹ سے صلح ہوگئی ہے، شوہر کے ساتھ اب ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہوں اس لیے طلاق لینا نہیں چاہتی،حمیرا ارشد نے درخواست میں واضح کیا کہ شوہر احمد بٹ سے صلح کے بعد خلع کے دعوی پر مزید کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی،گلوکارہ حمیراارشد نے استدعا کی کہ اسے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کا دعوی واپس لینے کی اجازت دی جائے،عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔

وقت اشاعت : 09/01/2018 - 17:19:20

Rlated Stars :