ہمارے خاندان کا بالی ووڈ کے کپور خاندان کے ساتھ موازنہ درست نہیں ‘ مومل شیخ

بدھ 10 جنوری 2018 13:49

ہمارے خاندان کا بالی ووڈ کے کپور خاندان کے ساتھ موازنہ درست نہیں ‘ مومل شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کا بالی ووڈ کے کپور خاندان کے ساتھ موازنہ درست نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کپور خاندان کی پانچ نسلیں فلم انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں جبکہ میرے والد جاوید شیخ کے بعد میرا بھائی شہزاد شیخ اور میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنی جبکہ پھوپھی زاد شہروز سبزواری اور میرے پھوپھا بیروز سبزواری بھی شوبز کی دنیا میں کام کررہے ہیں اور اسی وجہ سے لوگ ہمارا کپور فیملی سے موازانہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شوبز میں کامیابیوں کے لئے بڑی جدوجہد کی ہے اور میرے والد جاوید شیخ نے میری اور بھائی کی کسی طرح سے بھی سفارش نہیں کی بس وہ ایک ہی نصیحت کرتے ہیں کہ محنت کرتے جائو تو کامیابیوں کے دروازے تمہارے لیے کھلتے جائیں گے اور انکی اسی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے آج ہم کامیابی کے زینے طے کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/01/2018 - 13:49:35

Rlated Stars :