ہمارے خاندان کا کپور خاندان کیساتھ موازنہ درست نہیں‘مومل شیخ

میرے والد جاوید شیخ نے میری اور بھائی کی کسی طرح سے بھی سفارش نہیں کی

جمعرات 11 جنوری 2018 12:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء)اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ کپور خاندان پان نسلوں سے فلم انڈسٹری میں کام کر رہا ہے، ہمارے خاندان کا بالی ووڈ کے کپور خاندان کے ساتھ موازنہ درست نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کپور خاندان کی پانچ نسلیں فلم انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں جبکہ میرے والد جاوید شیخ کے بعد میرا بھائی شہزاد شیخ اور میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنی جبکہ پھوپھی زاد شہروز سبزواری اور میرے پھوپھا بہروز سبزواری بھی شوبز کی دنیا میں کام کررہے ہیں اور اسی وجہ سے لوگ ہمارا کپور فیملی سے موازنہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شوبز میں کامیابیوں کے لئے بڑی جدوجہد کی ہے اور میرے والد جاوید شیخ نے میری اور بھائی کی کسی طرح سے بھی سفارش نہیں کی۔
وقت اشاعت : 11/01/2018 - 12:05:28

Rlated Stars :