عالمی حسینہ ایشوریہ رائے کا لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکرکو ’’فلمی خراج تحسین‘‘

جمعرات 11 جنوری 2018 13:22

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء)بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریہ رائے اپنی اگلی فلم میں لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

فلم میں وہ لتا منگیشکر کی مداح بن کر ان کے گائے ہوئے لازوال گیتوں پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گی۔ایشوریہ اپنی آنے والی فلم ' فنے خان' میں انیل کپور کیساتھ کام کررہی ہیں۔دونوں اداکار فلم میں گلوکاروں کے کرداروں میں نظرآئیں گے۔ اداکار راجکمار رائو بھی فلم کا حصہ ہیں۔مذکورہ فلم تیاری کے مراحل میں ہے۔

وقت اشاعت : 11/01/2018 - 13:22:58

Rlated Stars :