مختصر فلم میں بامعنی کردار ادا کرنا چاہوں گی،زرین خان

جمعہ 12 جنوری 2018 14:31

مختصر فلم میں بامعنی کردار ادا کرنا چاہوں گی،زرین خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ بڑی فلم کے مقابلے میں چھوٹی فلم میں بامعنی کردار ادا کرنا چاہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں بڑی فلمیں کیں جن سے کوئی فائدہ نہیں ہوا،اداکارہ نے کہا کہ فلم ’’ہائوس فل 2 ‘‘ میں کام ایک سے زائد اداکاروں پر مشتمل فلم تھی جس کے باعث مکمل طور پر مجھے اس سے فائدہ نہیں ہوا، فلم ’’ویر ‘‘ ڈیبیو فلم تھی لیکن فلم نے اچھا بزنس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی فلم جس میں کوئی بڑا اداکار نہ ہو ، میں بامعنی کردار ادا کرنا چاہوں گی۔ اداکارہ زرین خان ہدایتکار وکرم بھٹ کی ہارر فلم ’’1921‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 14:31:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :