سید نور کی اہلیہ رخسانہ نور کی پہلی برسی منائی گئی

جمعہ 12 جنوری 2018 19:25

سید نور کی اہلیہ رخسانہ نور کی پہلی برسی منائی گئی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) معروف مصنف و ہدایتکار سید نور کی اہلیہ مصنفہ رخسانہ نور کی پہلی برسی گزشتہ روز منائی گئی ،ْ رخسانہ نور کینسر کے مرض کی وجہ سے 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں ،ْ مرحومہ نے شاعرہ ،ْ مصنفہ ،ْ پروڈیوسر اور صحافی کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دیں ،ْ مرحومہ کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے صحافت کیا ،ْ رخسانہ نور کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا تھا ،ْ ان کی یاد میں پورے پاکستان میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 19:25:04