’’پدما وت‘‘ کیخلاف انتہا پسند ہندو تنظیم شری راجپوت کرنی سینا کا احتجاج

اتوار 14 جنوری 2018 13:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) انتہا پسند ہندو تنظیم شری راجپوت کرنی سینا نے فلم’ ’پدماوت‘‘ کی نمائش کی اجازت دینے پر ہندوستانی سنسر بورڈ کے دفتر کا گھیرا? کرلیا۔ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ تنازعات سے باہر نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔فلم میں کئی تبدیلیوں کے باوجود انتہا پسند فلم کی نمائش روکنے کیلئے سرگرم ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق کرنی سینا سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے فلم کی نمائش کی اجازت دینے پر فلم سنسر بورڈ کے دفتر کا گھیرا? کیا اور وہاں دھرنا دے دیا۔کرنی سینا کے رہنما جیون سنگھ نے الزام عائد کیا کہ فلم کا صرف نام تبدیل کیا گیاہے ، کہانی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جس کے خلاف سنسر بورڈ کے دفتر کا گھیرائو کیا گیا ہے۔فلم پدماوت25 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 14/01/2018 - 13:43:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :