ہالی وڈ کرائم ڈرامہ فلم’’ بومب سٹی‘‘کا انٹرنیشنل ٹریلر

اتوار 14 جنوری 2018 13:43

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء)ہالی وڈ کرائم ڈرامہ فلم ’’بومب سٹی‘‘ کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیمسن بروکس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سچے واقعے پر مبنی ہے جس کی کہانی ٹیکساس کے ایک ایسے قدامت پسند قصبے کر گرد گھومتی ہے جہاں نفرت پر مبنی جرائم امریکی نظام انصاف پر سوالات کھڑے کردیتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ڈیو ڈیوس،گلین مورشوور، لوگن ہف مین، ایڈی ہیسل، لیوک شیلٹن، مائیکل سیز اور لوکاس ٹرمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 9فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/01/2018 - 13:43:25