بالی ووڈ فلم ٹائیگر زندہ ہے نے ساڑھے 3ارب سے زائد کا بزنس کرلیا

پیر 15 جنوری 2018 13:31

بالی ووڈ فلم ٹائیگر زندہ ہے نے ساڑھے 3ارب سے زائد کا بزنس کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے ان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ‘ فلم نے اب تک ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ٹائیگر زندہ ہے اب تک تین سو پچاس کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔ 2016 میں فلم سلطان اب تک سلمان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی جس نے باکس آفس پر 320 کروڑ کی کمائی کی تھی۔22 دسمبر کو ریلیز ہو نے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے اب تک 350 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرکے سلمان خان کی کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

وقت اشاعت : 15/01/2018 - 13:31:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :