کرنسی اسمگلنگ کیس،ماڈل ایان علی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

پیر 15 جنوری 2018 21:45

کرنسی اسمگلنگ کیس،ماڈل ایان علی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم
راولپنڈی15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت بیس فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ پیر کو کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے کیس کی سماعت کی ، ملزمہ ایان علی ایک دفعہ پھر عدالت پیش نہ ہوئیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے عارضی حاضری سے استثنی کی درخواست پر برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ کوئی ایک تاریخ بتائیں اورملزمہ عدالت میں پیش ہو ۔

فاضل جج نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمہ ہر صورت آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش ہوں ،ملزمہ کی عدم حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمہ کے سئینر وکیل سردار لطیف کھوسہ آئندہ پیشی پر عدالت لازمی آئیں۔ جس کے بعد کیس کی سماعت بیس فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 15/01/2018 - 21:45:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :