کنگنا رناوٹ نے اپنی محبت اور شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

منگل 16 جنوری 2018 15:41

کنگنا رناوٹ نے اپنی محبت اور شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) بولی وڈ کوئین کنگنا رناوٹ ویسے تو گزشتہ 2 سال سے انڈسٹری کے مرد اداکاروں سے الجھنے کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔کنگنا رناوٹ نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران جہاں بولی وڈ فلم ساز کرن جوہر پر اقربا پروری جیسے الزامات لگائے، وہیں انہوں نے ساتھی اداکار ہریتھک روشن پر بھی بلیک میلنگ اور پیار کے جھوٹے وعدوں جیسے الزامات عائد کیے۔

ہریتھک روشن اور کنگنا رناوٹ کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا معاملہ تو یہاں تک جا پہنچا کہ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرنے کی بھی کوشش کی۔تاہم اب کنگنا رناوٹ کے رویے میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، اور انہوں نے ان ہی مرد اداکاروں کے حوالے سے اپنے بیانات نرم انداز میں دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، جن پر چند ماہ قبل تک وہ الزامات عائد کرتی نظر آتی تھیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں کنگنا رناوٹ اسٹار ورلڈ پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو ’انڈیا نیکسٹ سپر اسٹارز‘ میں شامل ہوئیں، جس میں کرن جوہراور روہت شیٹی بھی شامل ہوئے۔جہاں اس پروگرام میں کنگنا رناوٹ اور کرن جوہر میں دوستی ہوئی، وہیں اداکارہ نے پہلی بار اپنی محبت اور شادی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات پر بھی کھل کر بات کی۔ کنگنا رناوٹ نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی محبت اور شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر شادی نہیں کرنے والی۔

کنگنا رناوٹ نے واضح کیا کہ وہ ابھی 30 سال کی بھی نہیں ہوئیں، اور نہ ہی وہ فوری طور پر شادی کرنے والی ہیں۔اداکارہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ نہ جانے کیوں لوگ چاہتے ہیں کہ خواتین 30 سال کی ہوتے ہی شادی رچالیں۔دوران گفتگو کنگنا رناوٹ نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے دل کے ارمان شاعری کی صورت میں بھی پیش کیے۔۔
وقت اشاعت : 16/01/2018 - 15:41:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :