سوہا علی خان کی بیٹی کی کرینہ کے بیٹے تیمور سے مشابہت،

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 17 جنوری 2018 14:56

سوہا علی خان کی بیٹی کی کرینہ کے بیٹے تیمور سے مشابہت،
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی بیٹی عنایہ کی تیمور علی خان سے مشابہہ ایک تصویر آج کل انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے ہی شہ سرخیوں میں ہیں اور ان کی معصومیت بھری تصاویر کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال ستمبر کے آخر میں سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کے ہاں بیٹی عنایہ کی پیدائش ہوئی ہے۔

عنایہ کو گزشتہ دنوں ایئرپورٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھا گیا، اس موقع پر لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوئی ہوئی ننھی عنایہ کو سوہا علی خان نے کندھے سے لگا رکھا ہے۔ اس تصویر میں وہ بالکل اپنے کزن تیمور علی خان سے مشابہہ نظر آرہی ہیں۔عنایہ اور تیمور کی سوتے ہوئے لی گئی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 14:56:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :