شاہ رخ خان کے بزنس پارٹنر "کریم مورانی " پر جنسی زیادتی کا کیس درج

جمعرات 18 جنوری 2018 22:33

شاہ رخ خان کے بزنس پارٹنر "کریم مورانی " پر جنسی زیادتی کا کیس درج
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) حیدر آباد پولیس نے شاہ رخ کے بزنس پارٹنر کریم مورانی پر 25 سالہ لڑکی سے شادی کا جھانسا دے کر جنسی زیادتی کا کیس درج کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق دہلی کی رہائشی 25 سالہ خاتون نے حیدرآباد حیات نگر کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ معروف پروڈیوسر کریم مورانی نے اس کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہناہے کہ مورانی نے اس کا متعدد بار فائدہ اٹھایا تاہم شادی کی بات پر وہ اپنے وعدے سے مکر گیا ، حیدرآباد پولیس حکام کا کہناہے کہ انہوں نے خاتون کی درخواست پر کیس درج کر دیا ہے۔ جس میں اس نے لکھا ہے کہ اسے مذکورہ پروڈیوسر نے ممبئی میں ہوٹل اور دیگر جگہوں پر زیادتی کا نشانہ بنایا اسے علاوہ مورانی اس سے شادی کاوعدہ بھی کرتا رہاہے۔
وقت اشاعت : 18/01/2018 - 22:33:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :