سلمان قتل کی دھمکیوں کے باوجود ’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف

جمعرات 18 جنوری 2018 22:35

سلمان قتل کی دھمکیوں کے باوجود ’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) اداکار سلمان خان قتل کی دھمکیوں کے باوجود فلم’’ ریس 3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان کو گزشتہ دنوں قتل کی دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد ان پر حملہ تک ہو گیا تاہم سلمان خان تمام دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلم ’’ریس3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔سلمان خان نے جیکولین فرنینڈس کے ساتھ فلم کے ٹائٹل ٹریک کی عکسبندی شروع کر دی ہے جو کہ پانچ روز تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 18/01/2018 - 22:35:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :