چین اور بھارت کو فلمسازی میں اشتراک عمل کرنا چاہئے، عامر خان کا زنہوا کو انٹرویو

جمعرات 18 جنوری 2018 22:35

چین اور بھارت کو فلمسازی میں اشتراک عمل کرنا چاہئے، عامر خان کا زنہوا کو انٹرویو
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) بھارتی اداکار عامر خان نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی زنہوا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ چین اوربھارت کو یقینا ایسی فلم سازی میں تعاون کرنا چاہئے جو دونوں ثقافتوں کا آئینہ دار ہو اور دونوں ممالک کے ناظرین کی دلچسپی کا باعث ہو ، سپورٹس شوز کی جوڑی، سرمئی ٹی شرٹ اوراپنی نمایاں مونچھوں والے چہرے پر بڑے فریم والی عینک پہنے اور سرکے بال ہیڈبینڈ میں صفائی سے بندھے ہوئے عامر خان چین کے آئندہ دورے کے بارے میں انتہائی پرجوش دکھائی دے رہے تھے اور فلمی صنعت میں چینی فنکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ، عامر خان جن کی تازہ ترین فلم ’’ سیکرٹ سپرسٹار ‘‘اس جمعے چین میں پردہ سکرین پر جلوہ گر ہو گی ، چین کے ایک ہفتے کے دورے پر جلدہی شنگھائی روانہ ہو ں گے اور 23سے 26جنوری تک بیجنگ میں قیام کریں گے، اپنے چینی پرستاروں کے ساتھ ملاقات کی خواہش کے علاوہ عامر خان نے اپنے گذشتہ دورہ چین کا ذکرکیا ۔

(جاری ہے)

چینگ ڈو کو ’’جنت ‘‘ قرار دیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ بھارت سے باہر چینی فوڈ میری پسندید ہ ہیں، عام طورپر میں انتہائی مخصوص خوراک کھاتا ہوں لیکن جب میں چین جاتا ہوں تو میں ڈائٹنگ کا کوئی خیال نہیں رکھتا ہوں ،وہاں کے عوام انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق ہیں اور میرے خیال میں یہی وجہ ہے کہ مجھے چین پسند ہے ،چین میں انتہائی پہنچانے جانے والے بھارتی اداکاروں کے طورپر عامر خان 2015ء کے بعد سے دومرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ جہاں تک کردار وں اور سماجی ثقافت کا تعلق ہے دونوں ممالک کے عوام میں کئی باتیں مشترک ہیں، دونوں ممالک متنوع ثقافتوں اور طویل تاریخ والی اعلیٰ سطح کی تہذیب کی حامل ہیں ، دونوں ممالک کے عوام فیملی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے کئی چینی اداکار ہیں جو بڑے قابل ہیں ، میں یقیناً چینی فنکاروں کے ساتھ فلم بنانا چاہوں گا ۔

انہوں نے پرعزم نظر کے ساتھ کہا کہ آپ کے فنکاروں اور ہماری بھارتیوں کو چاہئے کہ ہم مل کر ایک فلم بنائیں مجھے یقین ہے کہ یہ زبردست ہو گی ، بالی وڈ کے ترقیافتہ صنعتی نظام اور چین کی زبردست فلم مارکیٹ کا ذکر کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں چاہوں گا کہ چین اور بھارت کے تخلیقی عوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ اشتراک عمل ہو اور ایسی فلمیں بنائیں جسے دونوں ممالک کے عوام دیکھنا پسند کریں ، میرے خیال میں اسے دونوں ممالک کے عوام قریب آئیں گے ۔
وقت اشاعت : 18/01/2018 - 22:35:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :