گلوکارہ آئمہ بیگ 6 لاکھ کی ڈیل کے بعد شو پروموٹر سے ہاتھ کر گئی

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:26

گلوکارہ آئمہ بیگ 6 لاکھ کی ڈیل کے بعد شو پروموٹر سے ہاتھ کر گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء)گلو کارہ آئمہ بیگ شو پروموٹر سے ہاتھ کر گئی ،شو پر آنے کیلئے 6 لاکھ روپے میں ڈیل کرکے نہ پہنچ سکی ،پیسے واپس مانگنے کے تقاضہ پر 3 لاکھ واپس کرکے بقایا رقم واپس کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مقامی شو پرموٹر چوہدری ذوالفقار اور ابن حسن نے مقامی کا ر کمپنی کے میوزیکل شو کیلئے گلو کارہ آئمہ بیگ کو 6 لاکھ روپے میں بک کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے ایڈوانس رقم دے دی بقایا 1 لاکھ روپے شو ختم ہونے پر دینے تھے تاہم مقررہ تاریخ پر گلو کارہ آئمہ بیگ نہ تو شو پر پہنچ سکی اور نہ ہی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ شو پر تاخیر سے پہنچے گی مگر مقررہ تاریخ پر شو میں شرکت نہ کرنے کے باعث شو پرموٹر وں ابن حسن اور چوہدری ذوالفقار کو شدید ذلت کا سامنا کرنا پڑا ۔

۔
وقت اشاعت : 20/01/2018 - 19:26:40