فلم فیئر ایوارڈز‘ صبا قمر کی’ ’ہندی میڈیم‘ ‘بہترین فلم قرار

عرفان خان بہترین اداکار‘ ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑے

اتوار 21 جنوری 2018 13:21

فلم فیئر ایوارڈز‘ صبا قمر کی’ ’ہندی میڈیم‘ ‘بہترین فلم قرار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستانی اداکار صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے فلم فیئر ایوارڈ 2018ء اپنے نام کرلیا۔ عرفان خان کو بہترین اداکارجبکہ ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے تقریب میں میزبان کے فرائض انجام دیئے۔63واں فلم فیئر ایوارڈ2018ء ’ہندی میڈیم‘ کو دیا گیا۔عرفان خان کو فلم ’ہندی میڈیم ‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین اداکار جبکہ ’تمہاری سلو‘ میں عمدہ پرفارمنس پر ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ اٴْن کا چھٹا فلم فیئر ایوارڈ ہے۔

وقت اشاعت : 21/01/2018 - 13:21:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :