عامر خان کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

اتوار 21 جنوری 2018 13:21

عامر خان کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) بالی وڈ سٹار عامر خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی بلاگ بسٹر فلم سے سب کو پچھاڑ دیا ہے ، نئی فلم سیکرٹ سپر سٹار نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سیکرٹ سپر سٹار نے بھارت میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد چینی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔سیکرٹ سپر سٹار نے چینی باکس آفس پر پہلے روز کمائی میں ’دنگل‘ کو پچھاڑ دیا اور فلم نے پہلے ہی روز 43 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی ہے۔

وقت اشاعت : 21/01/2018 - 13:21:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :