فنکاروں کا معصوم زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

بدھ 24 جنوری 2018 13:24

فنکاروں کا معصوم زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے معصوم زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ بشریٰ انصاری ، حنا دلپذیر ، نیلم منیر ، مدیحہ شاہ ، مائرہ خان ، فرزانہ تھیم ، سعدیہ امام اور جویریہ عباسی سمیت دیگر فنکاروں نے نے کہا کہ ملک میں چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات کا خطرناک رحجان فروغ پا رہا ہے اور اسی وجہ سے معصوم کلی زینب بھی درندگی کا شکار ہو کر اس دنیا سے چلی گئی اور اب اسکے قاتل کو سرعام پھانسی کے علاوہ کوئی سزا نہیں دینی چاہیے اور جس طرح ضیاء دور میں پپو کے قاتلوں کو جس طرح سرعام پھانسی پر لٹکایا گیا تھا اسی طرح زینب اور دیگر بچیوں کو قتل کرنے والوں کی پھانسی کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے بیشک عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور اس کارروائی کوبراہ راست پورے ملک میں دکھایا جائے تاکہ ایسے انسان نما درندے کو عبرتناک سبق حاصل ہو اور پھر کوئی زینب درندگی کا شکار نہ ہو ۔

وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:24:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :