ہندی فلموں کی ایشا گپتا ایرانی فلموں میں جلوہ گر ہوں گی

بدھ 24 جنوری 2018 13:39

ہندی فلموں کی ایشا گپتا ایرانی فلموں میں جلوہ گر ہوں گی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء)بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ایشا گپتا ہندی فلموں کے بعد اب ایرانی فلموں میں اداکاری کیلئے پرتول رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ایرانی فلم پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ وہ اب ایرانی فلم میں اداکاری کرتی نظرآئیں گی۔ یہ ان کی پہلی ایرانی فلم ہوگی۔ ایشا گپتا 2017 کی فلم 'بادشاہو' میں کام کرچکی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:39:27

Rlated Stars :