بالی وڈ اداکار انیل کپور اور سونم کپور حقیقی زندگی کے بعد اب فلم میں بھی باپ بیٹی کے کردار میں نظر آئینگے

بدھ 24 جنوری 2018 21:33

بالی وڈ اداکار انیل کپور اور سونم کپور حقیقی زندگی کے بعد اب فلم میں بھی باپ بیٹی کے کردار میں نظر آئینگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور اور سونم کپور حقیقی زندگی کے بعد اب فلم میں بھی باپ بیٹی کے کردار میں نظر آئینگے۔کپور خاندان کا بھارتی سنیما کی تاریخ میں اہم کردار رہا ہے، انیل کپور اور ان کے بھائی بونی کپور نے ہندوستانی سنیما کو کئی اچھی فلمیں دی ہیں۔انیل کپور نے 90 کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلمیں کی ہیں اور اب بھی فلم نگری میں انہیں جاندار کرداروں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انیل کپور فلم نگری میں اپنے بھتیجے ارجن کپور کے ساتھ بھی سلور اسکرین شیئر کرچکے ہیں اور انہیں اپنے بیٹے ہرش وردھان کے ساتھ بھی فلم کی پیشکش ہوئی ہے لیکن فی الحال وہ اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئینگے معروف فلمساز ودھو ونود چوپڑا کی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں انیل کپور اور سونم کپور باپ بیٹی کے روپ میں نظر آئینگے۔اس فلم میں اداکار راج کمار راؤ اور جوہی چاؤلہ بھی ہیں اور فلم کی شوٹنگ سے شروع کردی گئی ہے جب کہ فلم ریلیز ہونے کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 21:33:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :