معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا،شدید تنقید کا سامنا

جمعرات 25 جنوری 2018 13:30

معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا،شدید تنقید کا سامنا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء)پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا اور تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خدا کیلئے،بول اور ماہ میر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ایمان علی کے بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شہزاد نور نامی ماڈل کے اکائونٹ پر شیئر کی گئی ہیں جبکہ یہ تصاویر فراز منان فوٹو شوٹ کی جانب سے بنائی گئی ہیں۔

تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان تصاویر کو شہزاد نور کے اکائونٹ سے ہٹا دیا گیا مگر اس سے پہلے کہ تصاویر کو ڈیلیٹ کیا جاتا وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وقت اشاعت : 25/01/2018 - 13:30:40

Rlated Stars :