خونخوار شارکس پر تھرلر فلم ڈیپ بلو سی2 کا پہلا ٹریلر جاری

فلم رواں برس جولائی میں امریکہ بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی

ہفتہ 27 جنوری 2018 18:19

خونخوار شارکس پر تھرلر فلم ڈیپ بلو سی2 کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2018ء) ماضی کی ہٹ فلم ڈیپ بلو سی کا نیا سیکوئل ڈیپ بلو سی 2 کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ڈارین اسکاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے گرد گھوم رہی ہے ، جوزیر سمندر ایک ریسرچ لیبارٹری میں شارکس کو کنٹرول کرنے کیلئے ان پر تحقیق کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحقیق کے دوران شارکس ان کے کنٹرول سے باہر نکل آتی ہیں اور سمندر کی گہرائی میں موجود سائنسدانوں کی ٹیم کیلئے خطرہ بن جاتی ہیں ،فلم کی کاسٹ میں ڈینیلی سیورے، مائیکل بیچ، روب مائز، للی اسپینجن برگ، ڈیرون مائر، نیتھن لن سمیت دیگر فنکار اپنے اپنے مخصوص کرداروں میں نظر آئیں گے۔

تھرل سے بھرپور فلم کی کہانی ایرک پیٹرسن، ہینز روڈیونوف اور جیسیکا اسکاٹ نے تشکیل دی ہے جبکہ پروڈکشن کے فرائض ٹام سیجرسٹ نے انجام دئیے ہیں۔فلم رواں برس جولائی میں امریکہ بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔یاد رہے کہ اس فلم کا پہلا حصہ ڈیپ بلو سی کے نام سے 28جولائی 1999میں ریلیز کیا گیا تھا ،جسے عوام میں بے حد ممقبولیت حاصل ہوئی تھی۔۔
وقت اشاعت : 27/01/2018 - 18:19:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :