پاکستانی فلم ’’آزاد‘‘ کا پہلا گانا ریلیزکردیاگیا

پیر 29 جنوری 2018 12:07

پاکستانی فلم ’’آزاد‘‘ کا پہلا گانا ریلیزکردیاگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) پاکستانی فلمی صنعت میں ٹیلیویژن سے متعدد اداکار اور شخصیات نے شمولیت اختیار کی ہے اور ان میں سے ایک اداکار ریحان شیخ بھی ہیں۔اور ریحان شیخ اپنی ڈیبیو فلم’’آزاد‘‘ کے گرد اسراربرقرار رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ٹریلر سے بھی اس کی کہانی کے بارے میں کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوسکا تھا بس ایک معاہدے کا ذکر تھا، مگر کس سے، یہ واضح نہیں کیا گیا۔

اب اس فلم کا پہلا گانا 'ٹھہرئیے حضور' بھی سامنے آگیا ہے جس سے بھی فلم کے پلاٹ کے بارے میں کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوتا۔بس یہی معلوم ہوتا ہے کہ ریحان شیخ کا کردار آزاد ایک ریڈیو جوکی ہے۔اس گانے کو ڈانس نمبر کے طور پر پیش کیا گیا جس میں ریحان شیخ کے ساتھ سنیئر اداکار سلمان شاہد بھی نظر آتے ہیں۔اس گانے کی دھن ساٹھ کی دہائی کے گانوں کی یاد دلاتی ہے۔
وقت اشاعت : 29/01/2018 - 12:07:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :