اداکارہ تپسنی پنو کو فلم پنک ٹو میں کام کرنے پر تنقید

پیر 29 جنوری 2018 19:23

اداکارہ تپسنی پنو کو  فلم پنک ٹو میں کام کرنے پر تنقید
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم پنک تین خواتین کی انصاف حاصل کرنے کی جنگ پر مبنی کہانی تھی جس میں تپسی پنو کے علاوہ امیتابھ بچن نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔جس کے بعد 2017 میں ان کی کامیڈی فلم جڑواں 2 ریلیز ہوئی، جس میں سب سے اہم کردار ورن دھون کا تھا، جبکہ تپسی نے فلم میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا، البتہ وہ ورن کی گرل فرینڈ کے طور پر نظر آئیں۔

اس حوالے سے جب اداکارہ نے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جڑواں 2 میں کام کرنا ان کا سوچا سمجھا فیصلہ تھا، کیوں کہ وہ کسی دقیانوسی باتوں کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔تپسی پنو نے مڈ ڈے کو بتایا کہ انڈسٹری میں بہت جلدی کسی بھی چیز سے آپ کو جوڑ دیا جاتا ہے، لوگوں نے ایسا کہنا شروع کردیا تھا کہ میں صرف خواتین پر مبنی فلموں میں کام کررہی ہوں، میں نہیں چاہتی کے مجھ پر مہیلا مورچا کا حصہ ہونے کا لیبل لگ جائے، میں اپنے پاس گلوکاری اور ڈانس کے آپشنز رکھنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگوں کو میری فلم پنک سمجھ ہی نہیں آئی تھی، اور میں چاہتی ہوں میں ایسا کام کروں جو سب کو سمجھ آئے۔تپسی پنو نے جڑواں 2 کا حصہ بننے کے حوالے سے کہا کہ جڑواں 2 جیسی فلموں کا حصہ بن کر مجھے یقین ہے کہ میرے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، جو مجھے اور مضبوط کرداروں میں دیکھنے کے خواہش مند ہوں گے۔وہ اس وقت اپنی رومانوی کامیڈی فلم دل جنگلی کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو رواں سال 16 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 29/01/2018 - 19:23:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :