بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ پر حملہ

پیر 29 جنوری 2018 20:37

بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ پر حملہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیہ پر مداح نے جوتا پھینک دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈاداکارہ تمنا بھاٹیہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد دکن میں ایک جیولری شاپ کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچیں تو وہاں موجود ان کے ایک مداح نے ان پر جوتا پھینک دیا جو خوش قسمتی سے نشانے پر نہیں لگا وہاں پر موجود سیکیورٹی و عملے کے ارکان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ پر جوتا پھینکنے والے 31 سالہ نوجوان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوجوان نے تفتیش کرنے پر انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکارہ کی جانب سے غلط فلم میں کام کرنے پر ان کی جانب جوتا پھینکا۔نوجوان نے کہا کہ تمنا بھاٹیہ نے اداکاری کے لیے غلط فلم کا انتخاب کیا، جس وجہ سے میں ان سے ناراض ہوں ۔ نوجوان نے کہا کہ میں نے ذہنی پریشانی میں آ کر یہ قدم اٹھایا۔تاہم اس کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اسے اداکارہ کی کون سی فلم غلط لگی ، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/01/2018 - 20:37:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :