اداکارہ وماڈل میگھا نے سعودی عرب اور دبئی کے ناموربزنس مین نوید شر یف سے نکاح کرلیا

ولیمہ کی تقریب فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں ہوگی‘نکاح سکائپ کے ذریعے ہوا‘مفتی عاشق حسین نے نکاح پڑھایا

منگل 30 جنوری 2018 19:27

اداکارہ وماڈل میگھا نے سعودی عرب اور دبئی کے ناموربزنس مین نوید شر یف سے نکاح کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) اداکارہ وماڈل میگھا نے سعودی عرب اور دبئی کے ناموربزنس مین نوید شر یف سے نکاح کرلیا تاہم اب ولیمہ کی تقریب فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں ہوگی۔اداکارہ میگھا کا نوید شریف کے ساتھ نکاح سکائپ کے ذریعے ہوا، اس موقع پرمفتی عاشق حسین نے نکاح پڑھایا اور نکاح کے موقع پر میگھا کے اہلخانہ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میگھا کا کہنا تھا کہ فروری کے پہلے ہفتے لاہور میں شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی کرونگی ، جس میں شوبزسمیت دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں، قریبی دوستوں اور صحافیوں کو بھی باقاعدہ طور پرمدعوکیا جائے گا۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہماری خوشی کے لمحات کواس وقت چارچاند لگ جاتے ہیں، جب اس میں قریبی لوگ شریک ہوں۔
وقت اشاعت : 30/01/2018 - 19:27:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :