جھانوی فلم ’’سامبا‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ ہونگی

منگل 30 جنوری 2018 19:34

جھانوی فلم ’’سامبا‘‘ میں  رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ ہونگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’’سامبا‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جھانوی کپور نے کرن جوہر کی فلم ’’دھڑک‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے اور اب وہ روہت شیٹھی کی فلم’’سامبا‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم سا?تھ انڈین فلم ’’ٹمبر‘‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس میں این ٹی آر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی جو رواں سال28دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 30/01/2018 - 19:34:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :