بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن نے متنازعہ فلم ''پدماوت'' میں اداکار رنویر سنگھ کی شاندار اداکاری پر خط اور گلدستہ بھجوا دیا

رنویر سنگھ نے بگ بی کے تحفے کو خصوصی ایوارڈ قرار دیا

بدھ 31 جنوری 2018 22:01

بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن نے متنازعہ فلم ''پدماوت'' میں اداکار رنویر سنگھ کی شاندار اداکاری پر خط اور گلدستہ بھجوا دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن نے متنازعہ فلم ''پدماوت'' میں اداکار رنویر سنگھ کی شاندار اداکاری سے متاثر ہوکر انہیں خط لکھا اور گلدستہ بھجوا دیا جسے رنویر سنگھ نے اپنے لیے خصوصی ایوارڈ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں فلم 'پدماوت' دیکھی ہے اور وہ رنویر کی اداکاری سے بے حد متاثر ہوئے ہیں جس کا اظہار انہوں نے رنویر سنگھ کے لیے پھولوں گا گلدستہ اور خط لکھ کر کیا ہے۔امیتابھ بچن کی جانب سے لکھے گئے خط پر رنویر سنگھ نہ صرف خوش ہیں بلکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کا خط اور پھولوں کے گلدستے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'مجھے میرا ایوارڈ مل گیا'۔

وقت اشاعت : 31/01/2018 - 22:01:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :