کپل شرما اور سنیل گروور کے مابین اختلاف کم ہونے لگا

جمعرات 1 فروری 2018 21:30

کپل شرما اور سنیل گروور کے مابین اختلاف کم ہونے لگا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) مایہ ناز بھارتی کامیڈین سنیل گروور اور کپل شرما کے درمیاں اختلافات کم ہونے لگے اور بہت جلد دونوں کو ایک ساتھ دوبارہ دیکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گروور نے کہا کہ میں ’کپل شرما شو‘ کو بہت یاد کرتا ہوں کیوں کہ وہ میری زندگی کا بہت خوبصورت حصہ رہا جہاں ہم سب مل کر لوگوں کو ہنساتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اور کپل شرما کا اچھا تعلق رہا ہے اور ہم نے ایک ساتھ اچھا شو کیا جس سے لوگوں میں مسکراہٹیں بکھیریں ہیں۔ایک ساتھ کام کرنے سے متعلق سوال پر سنیل کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی ایسا شو نہیں چل رہا جس میں دونوں ساتھ کام کریں۔

وقت اشاعت : 01/02/2018 - 21:30:20