بھارتی حکومت کا شاہ رخ خان کی ممبئی میں قیمتی خفیہ جائیداد پتہ چلانے کا دعویٰ، 7 سال قید ہوسکتی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 فروری 2018 23:15

بھارتی حکومت کا شاہ رخ خان کی ممبئی میں قیمتی خفیہ جائیداد پتہ چلانے کا دعویٰ، 7 سال قید ہوسکتی ہے
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 1فروری2018ء ): بھارتی حکومت نے شاہ رخ خان کی ممبئی میں قیمتی خفیہ جائیداد پتہ چلانے کا دعویٰ کر ڈالا، جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی مسلمان سپرسٹار شاہ رخ خان کیخلاف مہاراشٹر کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ممبئی کے مضافاتی علاقے علی باغ میں زرعی مقاصد کے لئے الاٹ کرائی گئی ساحلی اراضی پر فارم ہائوس بنایا۔ اس فارم ہائوس میں عالیشان بنگلہ، ہیلی پیڈ اور سوئمنگ پول بھی ہے۔اس بے نامی جائیداد پر مودی سرکار کے حال ہی میں متعارف کرائے گئے قانون کے تحت شاہ رخ خان پر مقدمہ بنا اور الزام ثابت ہوا تو انہیں 7 سال قید کی سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 01/02/2018 - 23:15:57