جنسی ہراسگی پر دیپیکا پڈون کا حیرت انگیز انکشاف

ہفتہ 3 فروری 2018 20:48

جنسی ہراسگی پر دیپیکا پڈون کا حیرت انگیز انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک شخص کی جانب سے جنسی ہراسگی کا اس وقت سامنا کرنا پڑا تھا۔دیپیکا کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ صرف 14 سال کی تھیں تاہم انہوں نے اپنی اور والدین کی عزت کی خاطر اس سے مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران معروف اداکارہ دیپیکا پڈون نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی 14 سال کی عمر میں جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ کہتی ہیں کہ ایک روز وہ اپنے والدین اور بہن کے ساتھ کھانا کھا کر واپس آرہی تھیں، ان کی بہن اور والد آگے جبکہ وہ والدہ کے ساتھ پیچھے چل رہی تھیں کہ ایک شخص نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔

دیپیکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے تو نظر انداز کیا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں اور پھر واپس پلٹ کر سڑک کے بیچوں بیچ اس شخص کا کالر پکڑا اور تھپڑ رسید کر دیا، انہوں نے بتایا کہ وہ حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہیں۔
وقت اشاعت : 03/02/2018 - 20:48:08