سینئراداکارہ نگارسلطانہ کو دوبارہ آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا

ہفتہ 3 فروری 2018 22:09

سینئراداکارہ نگارسلطانہ کو دوبارہ آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) سینئراداکارہ نگارسلطانہ کو دوبارہ آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا۔اداکارہ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا پیش آرہا تھا انہیں تین روز قبل شدید علالت کے باعث گنگارام ہسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔

(جاری ہے)

نگارسلطانہ ایک عرصہ سے شوگر، بلڈ پریشر، دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اداکارہ کے اہل خانہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

وقت اشاعت : 03/02/2018 - 22:09:34