ولی حامد کی 2 وڈیوز بھارت سے ریلیز ہوں گی

اتوار 4 فروری 2018 19:22

ولی حامد کی 2 وڈیوز بھارت سے ریلیز ہوں گی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء) پٹیالہ گھرانے کے ہونہار چشم و چراغ گلوکار و اداکار ولی حامد خان کی 2 وڈیوز ہندوستان سے ریلیز کی جائیں گی جبکہ اس کے ساتھ وہ ڈرامہ ڈائریکٹر فہیم برنی کی نئی ڈرامہ سیریل میں بھی اداکاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حامد ولی خان کی دو وڈیوز مکمل ہوچکی ہیں جن کی ایڈیٹنگ آخری مراحل میں ہے اور اس کو ہندوستانی میوزیکل کمپنی جاری کرے گی۔ حامد ولی ،فہیم برنی کی ڈرامہ سیریل میںبھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں وہ اس سے قبل بھی فہیم کی ڈرامہ سیریل ’’کیسی عورت ہو تم ‘‘میں اداکاری کرچکے ہیں۔وہ فلموں میںبھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/02/2018 - 19:22:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :