پشاور،اداکارہ سنبل نے اپنے زندہ ہونے کا ویڈیو بیان جاری کر دیا‘مرنے والی سنبل کوئی اور تھی

اتوار 4 فروری 2018 19:22

پشاور،اداکارہ سنبل نے اپنے زندہ ہونے کا ویڈیو بیان جاری کر دیا‘مرنے والی سنبل کوئی اور تھی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء) پشاور کی معروف اداکارہ سنبل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ میں خیریت سے ہوں مرنے والی سنبل کوئی اور تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنبل کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ انہیں قتل کر دیا گیا ہے ،اداکارہ سنبل نے اپنے چاہنے والوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ میں بالکل خیر یت سے ہوں میرے بارے میں جو خبریں چلائی جا رہی ہے وہ جھوٹ پر منبی ہے اللہ کا شکر ہے کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں مجھے کچھ نہیں ہوا ہے۔میرے نام کی ایک اور سنبل تھی جنہیں قتل کیا گیا ہے اللہ اس کی مغفرت کرے۔

وقت اشاعت : 04/02/2018 - 19:22:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :