عنقریب اپنے فلمی پراجیکٹ پر کام شروع کر دوں گی ایمان علی

پیر 5 فروری 2018 21:36

عنقریب اپنے فلمی پراجیکٹ پر کام شروع کر دوں گی ایمان علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء)اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ وہ عنقریب اپنے فلمی پراجیکٹ پر کام شروع کر دیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ایمان علی نے بطور رائٹر فلم کا سکرپٹ تخلیق کیا ہے جس پر وہ خود اداکاری کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ماڈلنگ و اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی ایمان علی نے کہا کہ ابھی تک میں نے خود فلم کی ڈائریکشن کا فیصلہ نہیں کیا اور ممکنہ طور پر فلم کی ہدایتکاری کی ذمے داریاں شعیب منصور بھی ادا کر سکتے ہیں تاہم ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا ۔ انہوںنے کہا کہ فلم کی کاسٹ کو فائنل کیا جا رہا ہے ۔ توقع ہے کہ فلم میں ایمان علی کی چھوٹی بہن بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔۔

وقت اشاعت : 05/02/2018 - 21:36:50