مریم اورنگزیب کی چینی نائب وزیر سے ملاقات ،ْ چین کی فلم کے شعبے میں تعاون کی پیشکش

امید ہے جلد باقاعدہ معاہدہ ترتیب دیا جائیگا ،ْوزیر مملکت کا فلم کے شعبے میں چین کے شعبے میں خیر مقدم سی پیک عوام کیلئے ایک مثالی منصوبہ ہے ون بیلیٹ ون ڈور منصوبہ خطے اور دنیا کیلئے مشترکہ خوشحالی کا منصوبہ ہے ،ْ مریم اورنگزیب

پیر 5 فروری 2018 21:36

مریم اورنگزیب کی چینی نائب وزیر سے ملاقات ،ْ چین کی فلم کے شعبے میں تعاون کی پیشکش
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) چین نے فلم کے شعبے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ فلم کے شعبے میں اپنے تجربے استفادہ پہنچانے کیلئے بھی تیار ہیں۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے چینی نائب وزیر اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف پریس ٹونگ گانگ سے پیر کو یہاں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چین نے پیشکش کی کہ وہ فلم کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ چینی نائب وزیر نے کہا کہ فلم کے شعبے میں اپنے تجربے استفادہ پہنچانے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ وزیر مملکت نے فلم کے شعبے میں چین کے شعبے میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس ضمن میں جلد باقاعدہ معاہدہ ترتیب دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے مراعات پیکج کا اعلان کیا ہے ۔

موجود حکومت فلم پالیسی تشکیل دے رہی ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں چائنہ کا ثقافتی مرکز قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کا 19 ممالک کیساتھ فلمیں بنانے کیلئے اشتراک جاری ہے پاکستان اس شعبے میں 20 واں شراکت دار بننا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب بہترین فلمیں بن رہی ہیں فلم کے شعبے میں جدید بنانے کیلئے چین سے تعاون کے خواہاں ہیں ۔

مریم اورزنگزیب نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر فلم فیسٹول میں شرکت کریگا ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک عوام کیلئے ایک مثالی منصوبہ ہے ون بیلیٹ ون ڈور منصوبہ خطے اور دنیا کیلئے مشترکہ خوشحالی کا منصوبہ ہے چین نائب وزیر ٹونگ گانگ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دنیا کیلئے ایک مثال ہیں ۔
وقت اشاعت : 05/02/2018 - 21:36:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :