وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا چین کی جانب سے فلم سازی اور فلم انفرااسٹرکچر کے شعبے میں تعاون کا خیرمقدم

چین کا اس وقت 19ممالک کے ساتھ فلمیںنبنانے کے لیے اشتراک جاری ہے ،پاکستان اس شعبے میںن20واںنشراکت دار بننا چاہتا ہے ،پاکستان میںناب بہترین فلمیںنبن رہی ہیں،لیکن اس شعبے کو جدید بنانے کے لیے چین سے تعاون کے خواہاںنہیں، موجودہ حکومت فلم پالیسی تشکیل دے رہی ہے اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے مراعات اور پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے،سی پیک عوام کے لیے ایک مثالی منصوبہ ہے،دونوںنملکوںنکے مابین ثقافتی اشتراک عمل اور تعاون سے دونوںنممالک کے عوام اس منصوبے سے بھر پور استفادہ کریںنگے، منصوبیکے سماجی‘ اقتصادی اقدامات سے فائدہ اٹھانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے وزیر مملکت اطلاعات‘ نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی چین کے نائب وزیر سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف پریس پبلیکیشن‘ ریڈیو‘ فلم و ٹیلی ویژن ٹونگ گانگ سے گفتگو

پیر 5 فروری 2018 21:50

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا چین کی جانب سے فلم سازی اور فلم انفرااسٹرکچر کے شعبے میں تعاون کا خیرمقدم
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے چین کے نائب وزیر برائے سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف پریس پبلیکیشن‘ ریڈیو‘ فلم و ٹیلی ویژن ٹونگ گانگ کی جانب سے فلم سازی اور فلم انفرااسٹرکچر کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔

پیر کو وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے چین کے نائب وزیر سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف پریس پبلیکیشن‘ ریڈیو‘ فلم و ٹیلی ویژن ٹونگ گانگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان فلم کے شعبے میں تعاون کیلئے معاہدہ جلد تیار ہوگا اور اسے حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے میزبان کو بتایا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت فلم پالیسی تشکیل دے رہی ہے جس میں پاکستان میں فلم کی صنعت کی بحالی کیلئے مختلف مراعات شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب سنیما دیکھنے والوں کیلئے معیاری فلمیں بنا رہا ہے تاہم اسے جدید بنیادوں پر فلم انڈسٹری کو مزید ترقی دینے کیلئے چینی ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چین اس وقت 19 ممالک کے ساتھ فلم سازی میں تعاون کر رہا ہے‘ پاکستان اس سلسلے میں 20 واں شراکتدار بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے چینی وزیر کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایک چینی کلچرل سینٹر قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والے فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے پرعزم ہے۔ مریم اونگزیب نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ مکمل عوامی ہے‘ اس کے سماجی‘ اقتصادی اقدامات سے فائدہ اٹھانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک چینی صدر شی جن پنگ کے اعلان کردہ بیلٹ و روڈ انیشیٹو کے منصوبے کا حصہ ہے جو اس خطے اور دنیا کے عوام کی بہتری اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے چینی نائب وزیر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات جو دنیا کیلئے ایک مثال ہیں۔ انہوں نے مریم اورنگزیب کو بتایا کہ چین سالانہ 700 فلمیں بنا رہا ہے جبکہ چین میں 50 ہزار کے قریب سنیما گھر ہیں‘ چین پاکستان کے ساتھ تجربہ کے تبادلہ کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور دونوں اطراف کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 05/02/2018 - 21:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :