ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ نتالی پورٹ مین بھی جنسی طور پر ہراساں فہرست میں شامل

’’مجھے اپنے کیریئر کے دوران ایک یا دو بار نہیں بلکہ 100سے زائد بار جنسی طور پر ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا، اداکارہ

منگل 6 فروری 2018 21:05

ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ نتالی پورٹ مین بھی جنسی طور پر ہراساں فہرست میں شامل
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروے ونسٹن پر جنسی ہراسگی کے متعدد الزامات عائد ہونے کے بعد بڑی بڑی اداکارائوں ی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اب ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ نتالی پورٹ مین بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہیں اور انہوں نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ دنیا ہل کر رہ گئی۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نتالی نے پورٹر میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مجھے اپنے کیریئر کے دوران ایک یا دو بار نہیں بلکہ 100سے زائد بار جنسی طور پر ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خواتین کو ہراساں کیا جانا ہالی ووڈ میں روز کا کام ہیً‘‘اداکارہ نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ’’ایک بار میں ایک معروف پروڈیوسر کے ساتھ اس کے نجی جہاز پر سفر کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

جہاز میں صرف ہم دونوں سوار تھے لیکن وہاں سونے کے لیے صرف ایک بیڈ لگایا گیا تھا۔ میں سمجھ گئی کہ ایک بیڈ لگانے سے پروڈیوسر کی کیا منشائ ہے۔ میں نے اسے صاف طور پر کہہ دیا کہ اس چیز پر میں بے سکونی محسوس کر رہی ہوں۔ میرے یہ بات کہنے کے بعد اسے زبانی طور پر مجھے کوئی بھی ایسی بات کہنے کی جراٴت نہیں ہوئی اور میں اس سفر میں محفوظ رہی۔تاہم اس تما م سفر کے دوران میں خوفزدہ رہی۔‘‘
وقت اشاعت : 06/02/2018 - 21:05:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :