راہول کھنہ کا فلمی دنیا میں جلد واپس آنے کا عندیہ

بدھ 7 فروری 2018 18:17

راہول کھنہ کا فلمی دنیا میں جلد واپس آنے کا عندیہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار راہول کھنہ نے فلمی دنیا میں جلد واپس آنے کا عندیہ دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راہول کھنہ نے لیک می فیشن ویک میں ڈیزائنر نریندرا کمار کے موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش کے لئے ریمپ پر واک کے موقع پر فلمی دنیا میں واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آپ مجھے جلد کیس فلم میں دیکھیں کیونکہ کچھ چیزوں پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

راہول کھنہ اس سے قبل فلم لو آج کل ، ویک اپ سڈ اور ارتھ میں کام کر چکے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 07/02/2018 - 18:17:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :