بالی وڈ اداکار جیتندر پر کزن نے 47 سال بعد جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا

مقدمہ درج، جیتندر نے جب ہوس کا نشانہ بنایا،اس وقت 18 سال کی تھی ، می ٹو تحریک کی وجہ سے اتنے سالوں بعد یہ سب کہنے کی ہمت کر پائی، بیان

بدھ 7 فروری 2018 21:30

بالی وڈ اداکار جیتندر پر کزن نے 47 سال بعد جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) بالی ووڈ اداکار جیتندر پر 47 سال بعد ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جیتندر پر ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیتندر نے جب ہوس کا نشانہ بنایا تو اس وقت ان کی عمر 18 سال اور جتندر کی عمر 28 سال تھی۔

(جاری ہے)

جیتندر کی کزن کے مطابق انہوں نے والدین کے انتقال کے بعد مقدمہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ان کے والدین کیلئے یہ سب صدمے کا باعث ہوتا۔ اداکار پر الزام لگانے والی کزن کا کہنا ہے کہ ’می ٹو‘ تحریک کی وجہ سے وہ اتنے سالوں بعد یہ سب کہنے کی ہمت کر پائی ہیں ۔ 75 سالہ اداکار کیخلاف ہماچل پردیش میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان پر الزام لگانے والی کزن نے ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔جیتندر نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور یہ نامور پروڈیوسر ایکتاکپور اور اداکار تشار کپور کے والد ہیں۔
وقت اشاعت : 07/02/2018 - 21:30:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :