فلم ’’ دی ایکسٹراآرڈنری جرنی آف دی فقیر‘‘ کا ٹیزر پوسٹر جاری

ہفتہ 10 فروری 2018 14:02

فلم ’’ دی ایکسٹراآرڈنری جرنی آف دی فقیر‘‘ کا ٹیزر پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) ہالی وڈٖ فلم ’’ دی ایکسٹراآرڈنری جرنی آف دی فقیر‘‘ کا ٹیزر پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اداکار دھانیش نے ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے، ان کی ہالی وڈ کی پہلی فلم ’’ دی ایکسٹراآرڈنری جرنی آف دی فقیر‘‘ کا ٹیزر پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں دھانیش نے سر پر پگڑی پہن کر اپنے منہ کے آگے دونوں ہاتھوں سے فلم کے نام کا بورڈ اٹھا رکھا ہے۔

فلم کے ہدایتکار کینیڈین فلم ساز کن سکاٹ ہیں۔اس کی عکسبندی بھارت، برسلز، پیرس ، روم اور دنیا کے دیگر حصوں میں کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والد کو تلاش کر رہا ہوتا ہے۔ فلم 30 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/02/2018 - 14:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :