سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین، گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو پرفارم کرینگے

ہفتہ 10 فروری 2018 22:21

سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین، گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو پرفارم کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں مشہور پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین، گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو بھی پرفارم کریں گے۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والوں کی بھی فہرست مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان وقت کے مطا بق رات آٹھ بجے شروع ہونے والے پروگرا م میں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اس ایونٹ میں پہلی بار سر بکھیریں گی۔اس کے علاوہ علی ظفر اور شہزاد رائے بھی تقریب کا حصہ ہوں گے جبکہ مشہور امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو کو بھی حاضرین کو محضوظ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔آرٹسٹوں کی پرفارمنس کے بعد شاندار آتشبازی ہوگی۔یاد رہے کہ افتتاحی تقریب کے روز ہی پہلا میچ دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ڈیبوٹننٹ ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/02/2018 - 22:21:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :