ایک اور عظیم پاکستانی اداکار جہاں فانی سے کوچ کر گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 فروری 2018 13:51

ایک اور عظیم پاکستانی اداکار جہاں فانی سے کوچ کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11فروری ۔2018ء) سینئر ٹی وی آرٹسٹ قاضی واجد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 87برس تھی۔ قاضی واجد کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جہاں ان کی طبیعت بہتر نہ ہو پائی اور وہ انتقال کر گئے۔ انہوں نے سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا۔ قاضی واجد نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ قاضی واجد کا شمار پاکستان ریڈیو کے بانیوں میں ہوتا ہے ۔ قاضی واجد کی بیٹی فضیلہ قاضی بھی معروف ٹی وی اداکارہ ہیں۔

وقت اشاعت : 11/02/2018 - 13:51:59

Rlated Stars :