اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے بعد منی اسکرین پر واپس آ گئی

اتوار 11 فروری 2018 14:10

اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے بعد منی اسکرین پر واپس آ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) ٹی وی کی مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے بعد منی اسکرین پر واپس آ گئی ہیں۔ ان کی نئی ڈرامہ سیریل ’خود غرض ‘ شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

’خود غرض ‘بڑی کاسٹ کی سیریل ہے جس میں آمنہ شیخ کے ساتھ ساتھ ثناء شاہنواز اور سمیع خان بھی کام کر رہے ہیں جبکہ پروڈکشن اور ڈائریکشن ٹیم میں یاسر نواز ثمینہ ہمایوں سعید اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔

’خود غرض ‘ کی کہانی حقیقی زندگی سے قریب تر ہے جس میں رشتوں کے الجھاو کے ساتھ ساتھ محبت اور احساسات بھی رچے بسے ہیں۔اس کی کہانی ردا بلال نے تحریر کی ہے جبکہ ڈائریکٹر یاسر نواز ہیں۔ اسے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثناء شاہنوازنے پروڈیوز کیا ہے۔آمنہ شیخ جو ایک طویل عرصے سے ٹی اسکرین سے دور تھیں ’خود غرض ‘ کے ذریعے ان کی واپسی ممکن ہو رہی ہے۔
وقت اشاعت : 11/02/2018 - 14:10:09

Rlated Stars :